ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / داعش نے اپنی کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے:آبزرویٹری

داعش نے اپنی کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے:آبزرویٹری

Sun, 10 Jul 2016 17:24:35  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ شام اور عراق کے مقبوضہ علاقوں میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اپنی کرنسی متعارف کرا دی ہے۔ اِس کرنسی کا نام گولڈن دینار ہے اور یہ سکے کی صورت میں ہے۔ جہادی گروپ نے خاص طور پر تیل کا کاروبار کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بزنس میں اِس نئی کرنسی کو استعمال کریں۔ آبزرویٹری کے مطابق گولڈن دینار 4.5گرام وزنی سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ شام میں کرنسی کے تبادلے میں ایک گولڈن دینار کے عوض 190امریکی ڈالر دیے جا رہے ہیں۔


Share: